مینگورہ،قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ جماعت اسلامی سے افضل خان ،نادرخان آف کوٹ چارباغ اورعوامی نیشنل پارٹی سے رستم حیات وبخت آورآف منگلور کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت خوش آئندہ ہے جس پر انہیں مبارکبادپیش کرتے ہیں،اسی طرح مسلسل شمولیتوں سے ہماری پارٹی کو مزید استحکام مل رہاہے،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کوعوامی مسائل کا ذرہ بھر احساس نہیں ،اقتدار کے نشے میں مست ممبران اسمبلی بحرانوں،لوڈشیڈنگ،مہنگائی ،بے روزگاری اوردیگرمسائل سے بے خبر ہوکرمزے لوٹنے میں مصروف ہیں اوردوسری طرف مسائل کی چکیوں میں پسنے والے لوگ دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں، انہوں نے کہاکہ دیگر سیاسی پارٹیوں نے بھی پی ٹی آئی کے مظالم اورعوام دشمن پالیسوں پر خاموشی اختیار کررکھی ہے جو قابل افسوس ہے،انہوں نے کہاکہ اس وقت پورے صوبے کے لوگ قومی وطن پارٹی کو امیدبھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام کا برسراقتدارپارٹی سمیت دیگرتمام تر سیاسی پارٹیوں سے اعتماد اٹھ چکاہے اورانہیں قومی وطن پارٹی ہی میں امید کی کرن نظر آرہی ہے،انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضاہے کہ پختون قوم قومی وطن پارٹی کے جھنڈے تلے متحدہوکر افتاب احمدخان شیرپاؤ کی قیادت میں اپنے حقوق کے حصول کیلئے جاری جدوجہدمیں شامل ہوجائیں کیونکہ ہماری پارٹی اسی مقصد کیلئے ایک موثر تحریک چلارہی ہے جس کے ثمرات بہت جلد سامنے آجائیں گے۔
652 total views, no views today


