اسلام آباد ( ان لائناااااااااا9: صدر ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر ہتھل حمود العطیبی نے ملاقات کی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اوربین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر ہتھل حمود العطیبی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر صدر کو گورننس اور تعلیمی معیار میں بہتری کیلئے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نئے اسٹریٹجک پلان کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاک ، سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات کو باہمی مفاد کیلئے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ برادر ممالک کے مابین اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔اعلیٰ سطح کے دوطرفہ تبادلے دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لائیں گے۔مئی 2021 میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب ، جولائی 2021 میں سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ عارف علوی نے بتایا کہ ایچ ای سی کی نئی پالیسی جامعات میں منشیات کا استعمال روکنے ، طلباء کو صحت مند اور فعال ماحول فراہم کرنے میں مدد دے گی۔خصوصی طلباء کو تمام ادارہ جاتی چارجز بشمول ٹیوشن فیس ، ہاسٹل فیس اور یوٹیلیٹی بلز کی مد میں چھوٹ فراہم کی جائے گی۔
421 total views, no views today



