پشاور:( ان لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے انسداد کورونا کی پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کے لئے فوج سے معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت میں صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پی،کابینہ ارکان اور انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ اجلاس نے بعض اضلاع میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح اور احتیاطی تدابیر پر عدم عملدرآمد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ٹاسک فورس نے پہلے سے نافذ حفاظتی اقدامات اور پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے پاک فوج سے معاونت کی درخواست کی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پرا سمارٹ لاک ڈاونز کو سخت کرنے سمیت مزید پابندیاں عائد کی جائیں ۔ اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے موبائل فون سمز بند کرنے ، صوبے بھر میں یکساں طور پر ہفتے میں2 دن کاروبار بند رکھنے کے علاوہ بعض اضلاع میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کے لئے پاک فوج کے کی مدد حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
376 total views, no views today



