لاہور ( ان لائن): صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک وارڈن نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا جعلی افسر پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک وارڈر نے ایف آئی اے کے جعلی افسر کو دھر لیا، وارڈن نے جعلی افسر کو پ نہر اچھرہ سے پکڑا تھا۔ پل نہر اچھرہ پر سیکٹر انچارج شبیر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنی شناخت بطور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی افسر کرائی۔ وارڈن نے موقع پر ہی تھوڑی تفتیش کی پتہ چلا کہ موصول ایف آئی اے کے جعلی افسر ہیں، جس کے بعد وارڈن کی مدعیت میں سموئیل اور ساگر نامی دونوں موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی اے کے نام پر کارروائیاں کرنے والے متعدد جعلی افسران گرفتار ہوچکے ہیں۔
425 total views, no views today



