سوات ( سوات نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصغر سورانی نے بنڑ پولیس اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کے ہمراہ مینگورہ بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا، درجنوں پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن بنڑ منتقل کر دیا گیا، کارروائی کی زد میں آنے والے پیشہ ور بھکاریوں میں زیادہ تر غیر مقامی تھے، گرفتار ہونے والے پیشہ ور بھکاریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کارروائی کی زد میں آنے والوں میں مسماۃ شبانہ گلی باغ، مسماۃ مانور بٹ خیلہ، مسماۃ شبانہ بٹ خیلہ، مسماۃ گلزارہ پنجاب، دوراز خاتون سندھ، حسینہ بی بی گجرانوالہ، صائمہ بی بی عالم گنج، مسماۃ فضا بی بی گجرانوالہ، فاطمہ بی بی نویکلے، سمیرہ بی بی پنجاب، صحت بی بی سندھ، سوہرہ بی بی گجرانوالہ، ہیری بی بی سندھ، تاوڑی بی بی سندھ، ایمن بی بی سندھ، فضل رحمان منگلور، عمل خان غوڑی مستہ اور دیگر شامل ہیں، گرفتار ہونے والے بھکاریوں کو بنڑ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد غیر مقامی گداگروں کو ضلع بدر کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں اخبارات اور سوشل میڈیا پر ان پیشہ وربھکاریوں کیخلاف خبریں شائع ہوئی تھیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی۔
676 total views, no views today



