لاہور( این این ائی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چھتیس ویں چیئرمین کا انتخاب پیرتیرہ ستمبرکو ہوگا۔ الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عظمت شیخ نے بورڈ آف گورنرکا خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔ جو واحد امیدوار رمیزراجہ کو چیئرمین منتخب کرے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم نے رمیزراجہ اوراسد علی خان کو بورڈ آف گورنرکا رکن نامزد کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرکا خصوصی اجلاس پیرتیرہ ستمبرکو طلب کرلیا گیا۔ بی او جی اجلاس میں پی سی بی کے چھتیس ویں چیئرمین کا انتخاب کرے گا۔رمیز راجہ عہدے کے لیے واحد امیدوار ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم نے بی اوجی میں رمیزراجہ اور اسد علی خان کو اپنا نمائندہ نامزد کردیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ جس کے بعد الیکشن کمشنرجسٹس(ر) عظمت سعید نے بورڈ آف گورنرکا اجلاس تیرہ ستمبر کو طلب کرلیا۔ سابق چیئرمین احسان مانی کے عہدے کی میعاد چوبیس اگست کو ختم ہوگئی۔ نیا چیئرمین منتخب ہونے تک چیف ایگزیکٹیو وسیم خان قائم مقام چیئرمین کے فرائض انجام دیں گے۔ بورڈ آف گورنر کے دس ارکان میں سے ڈیپارٹمنٹس کے تین ارکان کے متبادل ریجنل ممبرزاب تک منتخب نہیں ہوئے۔ آزاد ارکان عاصم واجد جواد،عالیہ ظفر،عارف سعید اورجاوید قریشی اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان اور نئے ارکان رمیزراجہ اوراسد علی خان ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔
834 total views, no views today



