سوات(سوات نیوز)سوات کے سب سے بڑے سیدو شریف ہسپتال نے کورونا مریضوں سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی ہے، ہسپتال کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک مریض چل بسا، ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب کے مطابق اس وقت سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کرونا سے متاثرہ 202 مریض داخل ہیں۔جبکہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں 01 مریض جان کی بازی ہار گیا جن کا تعلق شانگلہ سے ہیں۔ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 21 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 223 تک پہنچ گئی ہے ۔
777 total views, no views today
Comments



