سوات ، مینگورہ شہر سے نیک پی خیل اڈہ کی منتقلی کا مسئلہ ٗ گرینڈ جرگہ اور انتظامیہ میں مذاکرات کاپہلا راؤنڈمکمل ہو گیا ، جرگہ نے انتظامیہ کوعوامی تشویش سے اگاہ کردیاہے مذاکرات میں بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق، بات چیت کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، ٹرانسپورٹرز اڈہ منتقلی کومستردکرنے کے مؤقف پرقائم ، اڈہ منتقلی کی صورت میں پہیہ جام ، شٹرڈاؤن اوراحتجاج کا عندیہ ، انتظامیہ کی طرف سے مسئلہ افہام سے حل کرنے کی یقین دہانی ، تفصیلات کے مطابق علاقے نیک پی خیل سے تعلق رکھنے والا ایک گرینڈ جرگہ نے جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ محمداسرار کی قیادت میں انتظامی حکام سے ملاقات کے دوران نیک پی خیل اڈہ منتقلی کے حوالے سے مذاکرات کئے ، مذاکرات میں انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئی اشفاق خان اورڈی ایس پی مینگورہ سٹی صدیق اکبرخان موجود تھے ، جبکہ نیک پی خیل کے گرینڈ جرگہ میں جماعت اسلامی کے حافظ محمداسرار تحریک انصاف کے عزیزالرحمان ، جمعیت علماء اسلام کے رفیع اللہ ، اعجاز خان ، مسلم لیگ (ن) ، عبدالغفورخان، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ڈاکٹر خالدمحمود، پیپلزپارٹی حاجی بہادر خان ، قومی وطن پارٹی کے شیرعلی شاہ ، کے علاوہ حسن زیارخان ٹرانسپورٹ برادری کی مشران سے صدر خائستہ باچا، مکرم خان ، انورشیرلالہ ، عالم گیر خان ، افضل خان کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما اورعلاقہ نیک پی خیل کے معروف سماجی شخصیت ابراہیم دیولئی اورتحریک انصاف کے بانی رہنما فضل ربی بھائی بھی مذاکرات میں شامل تھے اس موقع پر جرگہ میں شریک افراد اورعلاقے کے مشران نے انتظامیہ پر واضح کردیا کہ وہ نیک پی خیل اڈہ کے منتقلی کے حوالے سے جوامتیازی سلوک ہرگز برداشت نہیں کریں گے جرگہ نے اڈہ منتقلی کے حوالے سے عوامی تشویش اور تحفظات سے آگاہ کردیاجرگہ سے مشران نے کہا کہ نیک پی خیل اڈہ کی منتقلی سے مینگورہ میں ٹریفک کادباؤ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ جائیگا، اورویسے تو بائی پاس چوک میں ٹریفک ہروقت جام رہتاہے اگراڈہ بھی وہاں منتقل ہوگیاتوٹریفک مکمل طورپرجام رہے گا اور دوسری بات یہ ہے کہ مذکورہ جگہ اڈہ کی منتقلی سے سوات کے دوتحصیلوں کے آٹھ لاکھ آبادی کے لوگوں کے آمدورفت کے اخراجات بھی ڈبل ہوجائیگی ، جبکہ پرانہ اڈہ 12لاکھ روپے سالانہ کرایہ رہے اور نیا اڈہ اب 36لاکھ روپے پر لیاگیاہے جس کا اثر ٹرانسپورٹروں اورعوام پر پڑے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انتظامات مسلے حل کرنے کیلئے کوئی راستہ تلاش کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ مذاکرات میں بات چیت کاعمل جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اشفاق نے ایک کمیٹی تشکیل دیدیا جواس حوالے سے بات چیت کرکے مسئلے کا حل نکال لیگی ۔ تشکیل کردہ جرگہ انتظامیہ اور حکام سے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کیلئے مواقع پیداکریں گے ۔ تاہم ٹرانسپورٹ برادری نے مذاکرات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے توقع ظاہرکی ہے کہ انتظامیہ علاقے کے احتجاج نے بچانے کیلئے اپناکرداراداکریں گے۔
740 total views, no views today


