اسلام آباد:( ان لاین) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، افغانستان میں بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دس نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بات ہوگی۔ کابینہ اجلاس میں سی پیک کے حوالے سے قائم کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی۔ اجلاس میں کابینہ کی توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دی جائیگی، اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، این آئی آر سی کے چار ممبران کے تقرری کی منظوری دی جائیگی، ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولیوشن آرگنائزیشن ایکٹ کی منظوری دی جائیگی۔ کابینہ کے سی سی ایل سی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 ریگولیٹریز اتھارٹیز کے چیئرمین اور ممبران کو ملنے والے مراعات کی تفصیلات بھی پیش کی جائینگی ۔a
564 total views, no views today



