سوات ، سوات بھر کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ دیگر مضافات میں بارش کا سلسلہ جاری،تفصیلات کے مطابق سوات کے سیاحتی مقامات کالام ،مدین،بحرین،میاندم،ملم جبہ ،مر غزار سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے ،جبکہ شہر سمیت مضافات میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے ،اسی طرح چترال لواری ٹاپ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، شانگلہ کے بالائی علاقوں ،یخ تنگے،اولندر،داموڑئی ،کاپر بانڈہ،سپین غر،شانگلہ ٹاپ اور دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری ، بشام شہر سمیت میرہ ، دندئی، کروڑہ، چکیسر،پورن،شاہ پور دیگر میدانی علاقوں میں بارش دوسرے روز بھی جاری ہے اور سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،سردی میں اضافے اور بارشیں شروع ہونے سے سوختی لکڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جس عوامی مشکلات بڑھ گئے ہیں ۔
798 total views, no views today


