مینگورہ(ناصرعالم)دوستمبرکوسوات میں جمعیت علماء اسلام کاورکرزکنونشن ہوگا،قائدین اورکارکن بھرپور شرکت کریں گے،انتظامات جاری ہیں،پروگرام ضلعی سیکرٹریٹ میں ہوگا،اس حوالے سے جمعیت کے ترجمان اعجازخان نے میڈیاکوبتایاکہ دوستمبر کو ہونے والاکنونشن سیاست کارخ موڑدے گا کیونکہ حکومت سمیت دیگر پارٹیوں نے عوام کو مایوس کردیاہے یہی وجہ ہے کہ اب وہ پرامید نظروں سے جے یو آئی کی طرف دیکھ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ کنونشن کے لئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جس کے لئے کارکنوں کو باقاعدہ ذمہ داریاں سونپ دی گئ ہیں،کنونشن میں جمعیت کے قائدین ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بحث کریں گے۔
542 total views, no views today
Comments



