لاہور:( ان لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگر دی کے خاتمے اور امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیں دی ہیں۔پاکستان افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانولے نے گورنر ہاوس لاہور میں چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی جس میں پاک امر یکا تعلقات دہشت گردی کے خاتمے امن قیام سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ۔ ولیم کے میکانیولے کورونا وبا کے دوران حکومتی اقدامات اور پنجاب آب پاک کے منصوبوں کے بھی معترف نکلے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اور وہاں مظالم کا خاتمہ ضروری قرار دیدیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں ، پاکستانی ترقی کیلئے امریکی کردار قابل تعریف ہے، پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے نئے اسپیشل اکنامک زونز بھی بنا رہے ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ افغانستان میں فیصلہ وہاں کے عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے ، دسمبر 2021 آب پاک اتھارٹی کے تحت 8 ملین لوگوں کو صاف پانی فراہم کریں گے۔اس موقع پر امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانولے نے کہا کہ تعلیم اور صحت دیگر شعبوں میں ترقی اور امن کے قیام کیلئے امریکا پاکستان کیساتھ ہے۔
557 total views, no views today



