بریکوٹ، ال پارٹیز تحصیل بریکوٹ کی احتجاجی دھمکی نے کام کرکے دکھادیا ۔بریکوٹ کو سوئی گیس کی فراہمی پر کام شروع ہو گیا ۔عوام کا تمام پارٹیوں کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قائدین سیاست سے بالاترہو کر اپنے علاقے کی اس طرح مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کریں ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ال پارٹیز تحصیل بریکوٹ کے قائدین جن میں اے این پی سے فضل اکبر خان ،فضل الہی عرف بالی خان ،قومی وطن پارٹی سے صدیق علی خان ،فضل ودود باچہ ،پی ٹی آئی سے انجئینرشرافت علی خان ،پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تاج محمد خان ،جماعت اسلامی سے فدا محمد خان گران جی ،پختون خواہ ملی عوامی پارٹی سے اضغ خان زیرے،نثار الملک خان ،جمعیت علماء اسلام سے شاہی نواب باچہ کے علاوہ صحافی بھی اسسٹنٹ کمشنر محمد عمیر خان سے آفس میں ملاقات کی اور انہوں نے سوئی گیس ،مین شاہراہ پر این ایچ اے کی طرف سے جاری کام کی سست روی ،زرعی ٹیوب ویلز پر ماہانہ دو ہزار روپے کی وصولی پر با ت کی ۔بعد میں اسسٹنٹ کمشنر محمد عمیر نے ال پارٹیز تحصیل بریکوٹ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دو دن کے اندر آپ لوگوں کے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ۔ال پارٹیز نے اسی وقت ایک کمیٹی تشکیل دی جو کہ تاج خان کی سربراہی میں فضل اکبر ،فضل الہی بالی ،اقبال خان دولت خیل ،نثار الملک ،رحمان علی محکمہ سوئی گیس سیدوشریف آفس سوئی گیس حکام سے ملاقات کی ۔ملاقات میں سوئی گیس حکام نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تین دن کے اندر اندر سوئی گیس کی فراہمی پر کام شروع ہو جائے گااور گھر گھر میٹر لگانے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
690 total views, no views today


