کوئٹہ:( ان لائن)مستونگ روڈ پرخودکش دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے، دھماکے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سونا خان کے قریب مستونگ روڈ پر دھماکہ ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے اور دھماکے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کافی دنوں سے دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں اور جو عالمی حالات کے تناظر میں ہم پر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں ہم جلد اس سے نکل آئیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم اس خطے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
430 total views, no views today



