سوات،ضلع بونیر کے علاقہ باج کٹہ میں فورسز اور دہشت گرد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، اہم دہشت گرد کمانڈر بخت راج ہلاک، لاش فورسز نے تحویل میں لے لی، علاقہ میں سرچ اپریشن بدستور جاری، عسکری ذرائع اور ائی ایس پی ار سوات کے ترجمان میجر فاروق فیروز کے مطابق ملاکنڈڈویژن کے ضلع بونیر کے علاقہ باج کٹہ میں دہشت گرد کمانڈر بخت راج عرف اسداللہ کی موجودگی کی اطلاع فورسز کو ملے تھی جس پر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، ائی ایس پی ار کے مطابق فورسز اور دہشت گرد کمانڈر میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد بخت راج مارا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،
ائی ایس پی ار کے مطابق مطلوب دہشت گرد کمانڈر سوات اپریشن کے دوران بھاگ کر کراچی گیا ہو اتھا، لیکن وہاں پر اپریشن شروع ہونے کے بعد بونیر واپس ایا تھا، جس کی اطلاع ملنے پر فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک کردیا، ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کا علاقہ میں سرچ اپریشن بدستور جاری ہے۔
339 total views, no views today


