لاہور:(ان لائن) پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ جاری ہے ، 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید ایک ہزار سات سو چوراسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مہلک وائرس مزید ستائیس زندگیاں نگل گیا۔ دنیا بھر کی طرح پنجاب میں بھی بھارتی وائرس نے اپنے وار تیز کردیئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,784 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 403,158 ہو گئی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں مزید 27افراد کے جاں بحق ہونے سے مرنے والوں کی کل تعداد 12,064 تک جا پہنچی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 7.6 رہی۔ لاہور 685،راولپنڈی 320،فیصل آباد 109 ،ملتان 82،رحیم یار خان 63،اوکاڑہ 46 جبکہ گوجرانوالہ میں 45 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
480 total views, no views today



