سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل بابوزئی میں پولیس سٹیشن کے حوالات میں بند قید کی مبینہ خودکشی کے بعد پولیس افیسرز نے پولیس سٹیشن میں تعینات تین اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ائی جی عبدالغفور کی ہدایت پر بنڑ پولیس سٹیشن میں تعینات ایڈیشنل ایس ایچ او عدالت خان، محرر عبداللہ،مد محرر فضل امین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے ایک شخص کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا تھا، جس نے حوالات کے اندر مبینہ طورپر خودکشی کرلی تھی ، جس پر ڈی ائی جی مالاکنڈڈویژن نے ایکشن لیکر ایک پولیس افیسر سمیت تین اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
986 total views, no views today
Comments



