سوات(سوات نیوز)سوات کا بلند پہاڑ مانکیال چوٹی کو پہلی مرتبہ سرکرلیاگیا، تحصیل بحرین کے تین نوجوانوں نے بلند برفیلی پہاڑ کوسرکرنے میں کامیاب حاصل کرلی ہے، چوٹی کو سرکرنے والے کوہ پیما محمد رحیم نے کہا کہ مانکیال چوٹی کی بلندی 18500 فٹ ہے ، اس چوٹی کو سرکرنے میں ہمیں پانچ دن لگے ، کوہ پیما کا کہنا ہے کہ مانکیال چوٹی سوات کا سب سے بلند چوٹی ہےاوراس کو ہم نے اپنی مدد اپ کے تحت سرکرنے میں کامیاب ہوئے۔

مانکیال چوٹی سوات کے تقریبا تمام علاقوں سے نظر اتی ہے۔ اس چوٹی کو سرکرنے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق مدین سوات سے ہے۔ کوہ پیما کا کہنا ہے کہ اس چوٹی کو سرکرنا انتہائی مشکل ہے یہاں تیز ہوائیں چلتی ہیں اور موسم بدلتارہتا ہے ۔جبکہ یہ سالہا سال برف سے ڈھکی رہتی ہے ۔

1,014 total views, no views today



