مینگورہ، ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کے والد فریادلے کر میڈیا کے سامنے پہنچ گئے،بیٹے کوڈھونڈتے دھونڈتے تھک گیا مگر اس کا کوئی پتہ نہ چل سکا،حکام اورعوام سے مددکی اپیل کردی،تحصیل کبل کے علاقہ لالوبانڈئی کے رہائشی باچازادہ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ماہ قبل وہ اپنے تیس سالہ بیٹے کامعائنہ کرانے ڈاکٹر کے پاس لے جارہے تھے کہ وہ مینگورہ میں کہیں گم ہوگیااس دن سے لے کر آج تک بیٹے کو ڈھنڈرہاہوں مگران کا کوئی پتہ نہیں چلا، کئی تھانوں میں گمشدگی کی اطلاع بھی دے چکاہوں،انہوں نے کہاکہ ان کا تیس سالہ بیٹاکشورذہنی مریض ہے جس کا علاج معالجہ جاری تھا جس کی گمشدگی کی وجہ سے پوراگھرسخت پریشان ہے،انہوں نے کہاکہ اگر کسی بھی میرے بیٹے کے بارے میں علم ہوتو 03464365651یا03450384961پررابطہ کرے ہماری پریشانی دورکریں۔
490 total views, no views today


