سوات(سوات نیوز) فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر ممبر صوباٸی اسمبلی میاں شرافت علی نے کمشنر ہاوس سیدوشریف میں منعقدہ سوات موٹروے فیز 2 اور ہاٸیڈروپاور پراجیکٹس کے حوالہ سے اعلی سطح کی اجلاس میں شرکت کی.
اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر محمد خالق کاکا،کمشنر ملاکنڈ ظہیرالاسلام،ایم ڈی PKHA,ڈی سی سوات جنید خان، ڈی سی ملاکنڈ،پی ڈی سوات موٹروے،پیڈو اور سول انتظأمیہ کے حکام نے شرکت کی.
ایم ڈی PKHA نے سوات موٹروے فیز2 کی لۓ زمین کے حصول کے عمل کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی .
اس کے علاوہ ہاٸیڈرو پاور پراجیکٹس گورکین مٹلتان اور کالام گبرال پر بھی تفصیلی بحث ہوٸی.
اور اس کی ساتھ ساتھ مساجد کی سولراٸزیشن پروگرام بھی زیربحث آیا.
1,106 total views, no views today
Comments



