سوات، ملم جبہ میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ میں آگ بھڑک اُٹھی ،دو اہلکار زخمی جبکہ دو رائفل اور ایک بلٹ پروف جیکٹ بھی جل گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی علا قہ ملم جبہ میں گزشتہ رات سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے سردی کے شدت کم کرنے کیلئے چولا لگا یا تھا جس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی آگ کی وجہ سے ایک پولیس اور ایک سیکورٹی فوسز کے اہلکار معمولی جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دورائفل اور ایک بلٹ پروف جیکٹ بھی جل گیا ہے جس کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کافی دیر بعد آگ پر قابو پالیا آگ کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے ۔جب اس حوالے سے سوات آئی ایس پی آرکے ترجمان سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے تصدیق یا تردید نہیں کیا ۔
536 total views, no views today
Comments


