اسلام آباد:( ان لائن) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں بھائی جاں بحق ہوگیا جبکہ اے آئی جی سجاد افضل آفریدی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ فتح جنگ انٹر چینج پر کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی کے بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے میں اے آئی جی موٹروے زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرا دی گئی۔
672 total views, no views today
Comments



