پشاور:(ان لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی دوبارہ بحالی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہاکی ٹرافی رونمائی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ محمود خان تھے۔ تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے خیبر پختونخوا جیسی سہولیات پورے ملک میں کہیں بھی نہیں ہیں ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ہاکی لیگ صوبے اور ملک میں قومی کھیل کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے اہم اقدام ہے۔صوبائی حکومت ضم اضلاع میں کھیلوں کی سہولیات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں یونین کونسل کی سطح پر اسپورٹس گراونڈ تعمیر کئے جارہے ہیں۔
508 total views, no views today



