پاک فوج کا نڈر سپاہی وزیرستان میں دوران ڈیوٹی شہید ہوگیا ، ائی ایس پی ار کے مطابق وزیرستان میں فوجی ڈیوتی پر تعینات ساپی وقاص علی بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہوگیا تھا ، سپاہی کی ڈیڈ باڈی اج ضلع سوات منتقل کی گئی ۔

گاوں شموزئی سے تعلق رکھنے والے وقاص علی کی ڈیڈ باڈی ابائی علاقہ منتقل ہونے کے بعد اج ان کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں پاک ارمی کے جوانوں ، افیسرز سمیت علاقہ کے سیاسی وسماجی اور فلاحی شخصیات نے شرکت کی ۔

سپاہی وقاص علی شہید کے جسد کاکی کو پاک فوج کے جوانوں کے دستے نے سلامی پیش کی اوراسکے قبر پر قومی پرچم لہرا دیا گیا ۔
شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کے والد نیک زادہ نے بیٹے کی شہادت پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ وقاص علی ہمیشہ ملک کی خدمت میں پیش پیش رہے ، ان کے اندر ملک سے محبت بہت زیادہ تھی اور وہ اس دھرتی پر قربان ہونا چاہتے تھے، انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے اس ملک کیلئے اپنی جان دیدی ہے .

ذرائع کے مطابق وقاص علی حال ہی میں پاک فوج میں شامل ہوئے تھے اور ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد وزیرستان میں ڈیوتی پر تعینات تھے، گزشتہ روز گشت کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوئے ۔ پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے وقاص علی کی میت کو سلامی دی اور پورے اعزاز کے ساتھ دفن کردیا ۔ وقاص علی سے پہلے بھی متعدد فوجی جوانوں اور افیسرز نے وطن پر جان قربان کی ہے ۔ اور یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا
2,003 total views, no views today



