مینگورہ، سوات ،میدانی علاقوں میں بارش پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ دوسرے روز وقفے سے بھی جاری ،کبل کے دورافتادی پہاڑی علاقہ قلاگئی میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے ایک کمسن بہن جاں بحق ایک شدید زخمی ،شدید بارش اور برف باری سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق سوات کے میدانی علاقوں مینگورہ ،کبل ،مٹہ ،خوازہ خیلہ اور بریکوٹ میں گزشتہ دور وز سے وقفے وقفے سے بارش جبکہ کالام ،مالم جبہ ،سپین سر مٹہ ،بحرین ،میاندم اور مرغزار کی چوٹیوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے کبل میں لالی نامی شخص کے مکان کی چھت بارش کی وجہ سے گرگئی جس کے نتیجہ میں ایک کمسن بہن شکیلہ جاں بحق جبکہ اُس کی بہن شبانہ شدید زخمی ہوگئی جس کے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے واقعہ کی تصدیق کردی ادھر دوروز سے جاری شدید بارش او ر برف باری سے سوات کے میدانی علاقوں کے علاوہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
650 total views, no views today


