سوات،فضل خالق کی تحقیقی کتاب ’’دی ادھیانہ کنگڈم‘‘ کی افتتاحی تقریب کل منعقد کی جائیگی، لالہ رحیم شاہ فاونڈیشن اور سوات ادبی سانگہ کے زیراہتمام سوات کے معروف صحافی فضل خالق کی آثار قدیمہ پر لکھی گئی تاریخی ، تحقیقی کتاب ادھیانہ کنگڈم کی افتتاحی تقریب رحیم آباد میں لالہ رحیم شاہ کے حجرے میں منعقد کی جائیگی ، اس تقریب کے لئے سوات اور خیبر پختون خوا سے معروف صحافی اور ادیبوں کو مدعو کیاگیاہے جن میں بعض کتاب پر تبصرہ اور ان کی افادیت پر مقالے پیش کرینگے ، پروگرام 22فروری بروز اتوار کو صبح دس بجے شروع ہوگا تقریب میں سوات کے معروف شعراء کو بھی مدعوکیا جاگیاہے ۔ جو کہ پشتو زبان میں اپنے شعراء سامعین کے سامنے پیش کرینگے ۔
916 total views, no views today
Comments


