سوات(سوات نیوز)موجودہ مہنگائی کے خلاف سوات میں احتجاجی مظاہرہ ہوا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام صوبہ بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی ناروا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی قیادت مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد سلیم نے خان کیا جبکہ سابق ایم این اے مسرت احمد زیب، ضلعی صدر ایوب خان اشاڑی، سابق تحصیل ناظم اکرام خان اور تحصیل بابوزی کے صدر نادر شاہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے موجودہ ناقابل برداشت ناروا مہنگائی اور برسراقتدار تحریک انصاف کے پالسیوں پر سخت تنقید کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے اور آج غریب لوگ فاقہ کشی کے ہاتھوں خودکشیوں پر مجبور ہے۔
1,162 total views, no views today
Comments



