سوات،سوات ضلعی کچہری واقعہ ، وکلاء کے خلاف ایف آئی آر درج ، سوات بار کے وکلاء سراپا احتجاج ، جوڈیشری کلرکوں کا وکلاء کے خلاف احتجاج ، قلم چھوڑ ہڑتال ، واقعہ پر جوڈیشری کلرکس اوروکلاء آمنے سامنے ، وکلاء نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے قیادت تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، جوڈیشری کلرکوں نے واقعہ میں ملوث وکلاء کی گرفتاری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا، ہڑتال کیوجہ سے عدالت میں آنیوالے سائلین کو شدید پریشانی کاسامنا،
تفصیلات کے مطابق ضلعی کچہری میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ کیخلاف جہاں وکلاء برادری سراپااحتجاج ہے وہاں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن جوڈیشری نے بھی قلم چھوڑہڑتال کرکے ملوث وکلاء کے خلاف کا رروائی کامطالبہ کیا ہے جبکہ تھانہ سیدوشریف میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں بعض وکلاء کے خلاف ایف آئی درج کرادی گئی ۔ تھانہ سیدوشریف میں جن وکلاء کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ان میں افتاب عالم ایڈوکیٹ، سہیل سلطان ایڈوکیٹ، ساجد علی ایڈوکیٹ، فاروق ایڈوکیٹ، عثمان علی ایڈوکیٹ اورسعید خان ایڈوکیٹ اوردیگرشامل ہیں تاہم وکلاء کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر وکلاء برادری نے شدید احتجاج کیا ہے اوراس سلسلے میں وکلاء برادری نے ضلعی کچہری میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سواتکے رویہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کا جنرل باڈی اجلاس، اجلاس میں ہائیکورٹ مینگورہ بنچ صدر فضل غفورایڈوکیٹ ، ڈسٹرکٹ بار سوات کے صدر محمدظاہر خان ایڈوکیٹ، تحصیل بارکے صدور اورممبران بارکونسل کے علاوہ تمام ممبران وکلائنے شرکت کی ، اجلاس میں صدرہائی کورٹ بار فضل غفورایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار کے صدر محمدظاہر خان ایڈوکیٹ، شمشیرعلی خان ایڈوکیٹ اوردیگر ممبران اوربارکونسل ممبران نے خطاب کیا مقررین نے سیشن جج کے جانب سے وکلاء پر بے بنیاد FIRکی شدید مذمت کی اور آج عدالتی تالہ بندی کی بھی مذمت کی ۔ اجلاس میں مقررین نے کہا کہ ہمارا بائیکاٹ سیشن جج سوات کی عدالت سے ہے جو کہ ان کی غیرمناسب رویہ کیخلاف ہے جبکہ دیگر عدالتوں میں کام جاری رہیگا اجلاس میں بارکونسل ممبران نے بھی اپنے بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عدالتی اہلکاروں کو ہڑتال اورکام نہ کرنے پراکسانے کی سازش ہے وہ ہمارے بھائی ہیں اورہماراان سے کوئی لینادینانہ ہے اجلاس میں سیشن جج سوات کی عدالت کاانکی تبدیلی تک بائیکاٹ جاری رکھنے جبکہ دیگر عدالتوں میں کام کرنے پر زور دیا گیا آخرمیں اجلاس میں فیصلہ کیاکہ پیرکے روز ضلع کے تمام عدالتوں اورہائیکورٹ / دارالقضاء میں بھی احتجاجاً بائیکاٹ ہوگااورکوئی وکیل مقدمہ کی پیروی نہیں کریگا ۔
370 total views, no views today


