سوات،سیدو شریف گروپ ہاسپٹلز کے ڈپٹی میڈیکل افیسر اپنے دفتر سے دفتری اوقات میں غائب، ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ میں ایم او کے علاوہ کوئی سٹاف نہیں، شعبہ حادثات میں انے والے مریضوں کی نگہداشت طالب علم کرنے لگے، سوات نیوز ٹیم کے اچانک دورے کے موقع پرملاکنڈڈویژن کے سب سے بڑے ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ سے عملہ غائب جبکہ ڈی ایم ایس کے دفتر کو تالے لگے ہوئے ہیں، میڈیا کے نمائندے ویکسین کے حوالے سے انٹرویو لینے گئے تھے، جہاں پر ہسپتال عملہ ڈیوٹی سے غائب تھا، کیجولٹی وار ڈ میں میڈیکل افیسر سے بات کرنے کی کوشش کی
تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈی ایم ایس نے بات کرنے سے روک رکھا ہے، اس موقع پر شعبہ حادثات میں بھی ہسپتال عملہ موجود نہیں تھا، جبکہ کیجولٹی میں انے والے مریضوں کا علاج معالجہ پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ کے طالب علم کررہے تھے، اور کوئی ریگولر سٹاف کیجولٹی میں موجود نہیں تھا، کیجولٹی انے والے مریض نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سوات نیوز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ادویات بھی دستیاب نہیں ہم بازار سے دوائیاں لانے پر مجبور ہیں، میڈیا کے نمائندوں نے جب متعلقہ مسائل کے حوالے سے ڈی ایم ایس کے موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے موبائل نہیں اٹھایا۔
413 total views, no views today


