کبل،سوات تحصیل کبل چوروں کی اماجگاہ بن گیا دوکانوں کے علاوہ کبل خاص میں مساجد سے چوریاں ہونے لگیں پولیس بے بس انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے بڑھتے ہوئے وارداتوں کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے حکام بالا نوٹس لے کر عوام کو نجات دلائیں بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے وائس چئیرمین کمال خان ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کبل پولیس اور سکیورٹی اداروں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے
عوام چور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں جس کی وجہ سے چوری کے وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے حتی کہ دوکانوں اور دیگر مقامات کے علاوہ مساجد سے چوریاں ہونا معمول بن گئیں جس کا پرسان حال کوئی نہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب پولیس سٹیشن کبل سے تھوڑے فاصلے پر واقع مسجد مشیر صیب سے نامعلوم افراد سٹیبلائزر، UPSاور دیگر اشیاء چوری کر گئے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ارباب اختیاربڑھتے ہوئے وارداتوں کا نوٹس لے کر جنگی بنیادوں پر کارروائی کے احکامات جاری کریں بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کردینگے جس کے نقصان کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ کے سر عائد ہوگی۔
408 total views, no views today


