سوات،مینگورہ پولیس کی کارروائی ، بم دھماکوں سمیت دہشت گردی کے دیگر وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر گرفتار ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل ، پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعد م تنظیم تحریک طالبان سوات کے کمانڈر سعید الرحمان ولد احسان الرحمان کو گرفتار کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈر سوات میں بم دھماکوں سمیت دہشت گردی کے دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، کارروائی کے بعد پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
742 total views, no views today
Comments


