مینگورہ، آپریشنل کمانڈر کانجو بریگیڈ بریگیڈئر ملک اسلم نے کہا ہے کہ ملک وقوم کے لئے جانوں کے نذرانے دینے والے شہد اء رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے، قربانیوں کی بدولت قائم ہونے والے امن کو دبارہ خراب نہیں ہونے دینگے ، پشاور سانحہ میں شہید ہونے والے سوات سرسینئی کے سپوت انچارج لیب مدثر خان شہیدکے لواحقین کی بھر پور داد رسی کرینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمی پبلک سکول پشاور سانحہ میں شہید ہونے والے سر سینئی کے رہائشی مدثر خان کے قبر پر پھول چڑھانے اور شہید کے والد محمد خان کو نقد چیک دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور پاک آرمی کی جانب سے اب تک شہید مدثر خان کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے دیئے جاچکے ہیں ، انسانی جان کی کوئی نعم البدل نہیں لیکن پاک آرمی شہید کے لواحقین کے ساتھ ہر ممکن امداد کریگی ، انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کی جانب سے شہید مدثر خان کے والد ، والدہ اور دادی عمرے کی سعادت حاصل کریں گے ، اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات بلند کرنے کے لئے اجتماعی دعا کی جس میں امن کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی ۔
356 total views, no views today


