سوات(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختو نخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ،کارشِٹ میں فیض محمد کے بھائی لیاقت علی منیجر کی فاتحہ کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی جیسا چاپلوس اور جھوٹا صدر تاریخ میں نہیں دیکھاپاکستان کا بیڑہ غرق کرکے عمران نیازی کو دنیا کی مریدی اور شاگردی کا جھوٹ بولنے والےصدر نے چاپلوسی کا ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ایک ہفتے میں پشاور میں 50 روپے کلو آٹے کی قیمت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں عوام کی آٹے، چینی اور مہنگائی سے چیخیں نکل رہی ہیں اور عارف علوی اور وزراءکا چوپلوسی اور خوشامد کا راگ رنگ جاری ہے۔عمران نیازی کا آٹا چینی گھی پٹرول اے ٹی ایمز پورا کر تے ہیں، اس لئے اسے عوام کے آٹے چینی پٹرول کی قیمت بڑھنے کی فکر نہیں۔ڈالر سے آٹے اور چینی تک ہرچیز میں عمران نیازی نے اپنےچندہ دینے والوں کو لوٹ مار کا این آر او دیا ہوا ہے۔ 3فیصد مہنگائی پر احتجاج اور تقریریں کرنے والے عمران نیازی کو آج تاریخ کی بلند ترین مہنگائی پر سانپ سونگھا ہوا ہے۔ہفتہ وار مہنگائی ہر دوسرے دن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ بے نقاب کر رہا ہے۔کالے قانون کے ذریعے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش اس لئے ہو رہی ہے تاکہ وہ نہ بتائے کہ آٹا چینی دال گھی کی قیمت کیا ہے۔عمران نیازی میڈیا کو اپنا طوطا بنانا چاہتا ہے جو سب اچھا کی رپورٹ دے۔اس حکومت سے اچھائی یا خیر کی توقع رکھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔قوم اور ملک کا بھلا عمران نیازی جھوٹی، کرپٹ اور عوام دشمن حکومت سے نجات میں ہے۔
758 total views, no views today



