مینگورہ، سوات ایپکا انتخابات ، علی رحمان پینل نے میدان مار لیا ، علی رحمن پینل کے تمام امید وار بھاری اکثریت سے کامیاب ، تفصیلات کے مطابق ایپکا سوات کے 3سالہ انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے جس میں تحصیل مٹہ ، خوازہ خیلہ ، بابوزئ ، بریکوٹ ، کبل میں کلرک برادری سمیت جوڈیشل برادری نے بھرپور حصہ لیا، انتخابات علی رحمن اور عمر خطاب پینلز کے مابین ہوئے ، جسمیں علی رحمن پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ، انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق امید وار برائے صدارت علی رحمن ،سینئر ناب صدر اول ملک فضل سبحان ، سینئر نائب صدر دوئم بر کت علی ، جونیئر نائب صدر اول فضل رحمن ، جونیئرنائب صدر دوئم عالم خان ، جنرل سیکرٹری مشتاق احمد خان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حسین علی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری گل محمد خان ، فنانس سیکرٹری سبزعلی خان ، پریس سیکرٹری سمیع اللہ ، رابطہ سیکرٹری سعید اللہ خان اور آفس سیکرٹری طفیل سلطان کامیاب ہوئے ، نومنتخب صدر علی رحمن اور جنرل سیکرٹری مشتاق احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے کلرکوں کی خدمت پہلے بھی کی ہے اور اب بھی کرینگے ، کلرکوں کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے پر تمام کلرکس ، جوڈیشری اور دیگر محکموں کے کلرکوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، علاوہ ازیں سوات کے ضلعی کچہری ، کمشنر آفس ، مٹہ اور دیگر مقامات پر ایپکا سوات کی جانب سے انتظامات کئے تھے جبکہ پولیس نے بھی ڈیوٹی کی ، سوات میں ایپکا انتخابات بڑے جوش و خروش سے پر امن طور پر منعقد ہوئے اور جہاں پر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
650 total views, no views today


