بھابی کے قتل میں ملوث ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار,ملزم امجد علی ولد باچاخان سکنہ کوکارئی نے اپنے بھابی پر پستول سے فائر کرکے قتل کیا تھاتفصیلات کے مطابق: تھانہ کوکاریئ کے حدود میں کل امجد علی ولد باچا خان سکنہ کوکارئی نے اپنے بھابی مسماۃ (ن) پر پستول سے فائر کیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوئی تھی، مسماۃ (ن) کو سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئی، اور ملزم امجد علی جائے وقوعہ سے فرار ہوا تھا۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے فوری طور پر ایس پی لوئر سوات شاہ حسن کو جلد از جلد ملزم گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس پی لوئر سوات نے قائمقام ڈی ایس پی سیدو پیر سید خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ کوکارئی فضل رحیم خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم بنائی، پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی اور ملزم امجد علی ولد باچا خان سکنہ کوکارئی کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کوکارئی میں جرم 302، 15AA کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
ترجمان سوات پولیس
846 total views, no views today



