سوات، ٹیکنکل ووکیشنل کالج پانڑ مینگورہ کے طلبہ نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر شیرافضل،شہنشاہ،محمداسحاق ،فیاض اوردیگر طلبہ نے کہاکہ بے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ان کیلئے وسیلہ روزگار پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کی رو سے انہیں نو ہزارروپے ماہانہ فراہم کرنا تھے مگر پہلے مرحلے میں صرف ایک اور دو بیج کو یہ رقم فراہم کی گئی
اور اس کے بعد یہ سلسلہ ختم کردیا گیا،انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہم نے باربار اپیلیں کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،انہوں نے کہاکہ اگر بھی ہمارایہ جائز مطالبہ تسلیم نہ کیاگیا تو سخت احتجاج پر مجبورہوجائیں گے۔
530 total views, no views today
Comments


