مینگورہ(ناصرعالم)عوام کے جان ومال کاتحفظ،ملک وقوم کی خدمت اور معاشرے کوجرائم سے پاک کرناہمارے فرائض میں شامل جسے پوراکرنے کے لئے پولیس دن رات کوشاں ہے،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے عوام کو پولیس کیساتھ تعاؤن کرنا چاہئیے،ان خیالات کااظہار نوجوان اے ایس آئی افضل حسین خان نے کیاہے،انہوں نے کہاکہ پولیس اورعوام مل کرمعاشرے کو ہرقسم کے جرائم سے پاک کرسکتے ہیں،اپنے اعلیٰ آفیسرز کے احکامات کی روشنی میں ہم ہروقت سماج دشمن عناصرکیخلاف متحرک رہتے ہیں اور اس دوران بڑے بڑے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاہے،ملزم جتنابااثر کیوں نہ ہو وہ قانون سے نہیں بچ سکتا،انہوں نے کہاکہ اگر عوام کو کسی بھی منشیات فروش یادیگرجرائم میں ملوث عناصر کے بارے میں معلومات ہو تواس کی نشاندہی کریں اس پر پولیس فوری ایکشن لے گی،عوام پولیس کے ساتھ مل کر جرائم سے پاک معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
614 total views, no views today



