سوات(سوات نیوز) سوات کے سیاحتی مقامات گبن جبہ ، مہوڈنڈ اور شاہی باغ میں ہلکی برفباری سے ہر شے سفید بن گئی ہے۔ سوات کے سیاحتی مقامات میں یوں اکتوبر کے مہینے میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس سے ان علاقوں میں سردی بھی بڑھ جاتی ہے، اتوار کے روز سوات کے سیاحتی وادیوں مہوڈنڈ ، شاہی باغ،باڈگوئی ٹاپ اور گبن جبہ کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے، جس سے اس سال موسم سرما کی پہلی برفباری کہی جاسکتی ہے، برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے .
823 total views, no views today
Comments



