فوڈاتھارٹی سوات ٹیم کی داخلی راستوں پر رات کو خوراک کی ترسیل کی نگرانی جاری۔۔
ڈپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم نے سوات کے داخلی راستوں پر باقاعدگی سے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم بمعہ جدید فوڈٹیسٹنگ کٹس اور ملک ٹیسٹینگ مشین تعینات کردی تاکہ سوات میں ممکنہ غیر معیاری اشیاء کا داخلہ روکا جاسکے۔
اس حوالے سے رات گئے صبح تک لنڈاکے کے مقام پر گاڑیوں پر آنے والی خوراکی مواد کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ناقص اور مضر صحت خوراکی اشیاء کو موقع پر چیک کرکے ضبط کیا گیا اور مالکان کے خلاف فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت سخت کاروائی کی گئ۔ دودھ کا معیار بھی جدید مشینوں کے ساتھ چیک کیا گیا۔
ڈپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم کا کہنا ہے کہ عنقریب جدید موبائیل لیبارٹری کا قیام بھی عمل میں آرہا ہے جس سے دوردراز علاقوں میں خوراک کا معیار جانچا جائیگا۔ فوڈسیفٹی ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے اور ملاوٹ مافیا کے حوالے سے اسد قاسم کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کا ٹھکانہ جیل ہے۔ کیونکہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی۔ عوام سے بھی ایسےعناصر کی نشاندہی کی اپیل کی گئ۔
502 total views, 2 views today