پشاور(سوات نیوز)ضلع پشاوراور مردان کے دور دراز علاقوں، دیہی بستیوں میں رہنے والے عوام کوپینے کے صاف پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوے قطر چیریٹی پشاور ٹیم نے محلہ/گاؤں کی سطح پر ہینڈ پمپوں کی تنصیب کے لیے تکنیکی فزیبلٹی کی ہے اور مختلف مقامات پر 100 ہینڈ پمپس لگائے ہیں جو 19145 آبادی کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کویقینی بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ05 سرکاری سکولوں میں ہاتھ دھونے کی سہولیات کے ساتھ 10 لیٹرینیں بھی بنائی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر 1389 طلباء لیٹرین اور ہاتھ دھونے کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اسی طرح 05 مساجد میں وضو خانو ں کے ساتھ10 لیٹرینز تعمیر کی گئی ہیں۔ پروجیکٹ کا مقصد پراجیکٹ ایریا میں لوگوں کی صحت اور حفظان صحت کے حالات کو بہتر بنانا تھا تاکہ پینے کے صاف پانی تک رسائی، سکولوں اور مساجد میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔
پینے کا صاف پانی انسانی صحت کے لیے لازمی ہے۔ ان دیہاتوں میں محفوظ پانی کے منصوبوں پر عمل درآمد سے پہلے، متعلقہ مقامات پر پانی کے معیار کو جاننے کے لیے قابل اعتماد سرکاری لیب سے ٹیسٹ کیے گئے۔ ٹیسٹ شدہ پانی کسی بھی حیاتیاتی آلودگی (بیکٹیریل آلودگی سے پاک) اور پینے کے لیے محفوظ پایا گیا۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے قطر چیریٹی نے ہینڈ پمپوں کی تنصیب کے زریعے 19145 آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ اس اقدام کے زریعے کمیونٹی کی صحت اور حفظان صحت کی حالت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے اور پانی سے پیدا ہونے والی کئی متعدی بیماریوں کو بھی ایک خاص سطح تک کم کیا گیا ہے اور ساتھ ہی وقت کی بچت بھی کی گئی ہے جو عام طور پر دوسرے مقامات سے پانی لانے میں خرچ ہوتی ہے۔پہلے خواتین دور دراز جگہوں سے پانی لے جانے میں مصروف ہوتی تھیں اب وہ اس وقت کو دوسرے پیداواری کاموں اور گھروں میں بچوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔
اہل علاقہ نے قطر چیریٹی کی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ قطر چیریٹی کے پشاور (خیبر پختون خواہ) کے کوآرڈینیٹر سجاد خان کا کہنا تھا کہ قطر چیریٹی متعلقہ گورنمنٹ اداروں کے ساتھ ملکر ترقی کے اس عمل کو جاری رکھے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر چیریٹی جہاں تک ممکن ہو سکا اس قسم کے فلاحی کاموں میں اپنا بھر پورکردار ادا کرتا رہے گا۔
634 total views, 2 views today