مینگورہ (سوات نیوز ) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ وریلی، حکمرانوں کے خلاف نعرہ بازی، پرہجوم پریس کانفرنس، احتجاجی مظاہرے میں سوات بھر کے وکلاء سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے وکلا تنظیموں کے قائدین سوات ٹریڈز فیڈریشن کے نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کے ورکرز اور عہدیداروں کی شرکت، اشیاء ضرویہ کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور عوام کو سبسڈی نہ دینے پر ملک بھر میں احتجاج اور عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان، میڈیا پر غیر قانونی قدغن،پاپندی اور اخبارات پر اشتہارات کی بندش کی مذمت، حکومت سے اشتہارات بحال کرنے کا مطالبہ، نشاط چوک سے سوات پریس کلب تک ریلی اور احتجاجی مظاہرے کے بعد پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید خان ایڈوکیٹ نے سوات بار کے صدر سلطانت خان ایڈوکیٹ، نائب صدر راحت اللہ خان، جنرل سیکرٹری حافظ اشفاق احمد، جائنٹ سیکرٹری عبدالکبیر اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں آئے روز روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفان بر پا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کی قوت خرید ختم ہوکر رہ گئی ہے، غریب عوام کو دووقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ مقتدر طبقہ کی عیاشی روز بہ روز بڑھتی چلی جارہی ہے، ان حالات میں خیبر پختوا کے وکلاء نے موجودہ ہوشر بامہنگائی ختم کے لئے احتجاجی تحریک شرو ع کرنے کا اعلان کیا ہے،پشاور ہائی کورٹ کے صدر کے کہنے پر پورے صوبے میں پیر کے روز وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ ہے اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو ا، انہوں نے کہا کہ ہر دن گزرتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ، بجلی گیس، پٹرولیم مصنوعات، تعمیراتی اشیاء، یونیورسٹی فیسوں میں اضافہ کیا جاتا ہے جس سے عوام کا جینامحال ہوچکا ہے اور غریب عوام خودکشیوں پرمجبور ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ہاہر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کی جواز پیش کرتی ہے لیکن باہر ممالک میں عوام کو خصوصی ریلیف دیا جاتا ہے، ہمارے قابل اور محنتی افراد باہر ممالک میں اس لئے محنت ومزدوری پر مجبور ہیں کہ وہاں انہیں پورا معاوضہ دیا جاتاہے اورجب باہر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم تھی تو پھر بھی پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں با ربار اضافہ ہوتا جا تارہا، اس لئے اگر حکومت نے مہنگائی کا مسئلہ سنجید گی سے نہیں لیا تو وکلاء برادری دیگر ایسوسی ایشنز اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک گیر احتجاج پر مجبور ہو جائے گی، صدر بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وزراء کی شاہ خرچیوں کو کم کیا جائے اور عوام کے مسائل پر توجہ دی جائے ورنہ ملک گیر سطح پر احتجاج شروع کریں گے۔
603 total views, 2 views today