ابوظہبی(اے پی پی)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں اج مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہو گا۔پہلے میچ میں آئرلینڈ اور ہالینڈ جبکہ دوسرے میچ نمیبیا اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ٹی 20 عالمی کپ کے پہلے رائونڈ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ عمان اور متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔
پیر کو ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی۔ اسی روز دوسرا میچ نمیبیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
658 total views, no views today
Comments



