سوات(سوات نیوز)ملک کے دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح عوامی نیشنل پارٹی نے انے والے پیر سے صوبہ بھرمیں مہنگائی کیخلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے،اے این پی کے ضلعی صدر ایوب اشاڑے کے مطابق اے این پی ضلع سوات کی سات تحصیلوں میں مہنگائی کے خلاف پیر 25 اکتوبر کو احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ پارٹی کے ضلعی ترجمان ضیاء الحق ناصر کے مطابق مینگورہ(بابوزئی)، چارباغ، خوازہ خیلہ، بحرین، مٹہ، کبل اور بریکوٹ کے تحصیل ہیڈ کواٹروں میں اے این پی کے کارکن اور عام لوگ موجودہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ موجودہ تاریخی مہنگائی کے خلاف اس احتجاج میں شرکت کریں۔
753 total views, 2 views today
Comments