سوات(سوات نیوز)تھانہ کانجو پولیس کی کاروائی، موبائل شاپ سے چوری کرنے والا چور گرفتارچوری شدہ 6عدد موبائل فونز اور 50ہزار روپے برآمد.تفصیلات کے مطابق: مسمی آیاز علی خان ولد شیر علی سکنہ کانجوچوک تھانہ کانجو میں اپنا رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میرا کانجو بازار میں موبائلز کا دکان ہے گزشتہ رات دکان کو تالہ لگا کر گھر چلا گیا، صبح جب دکان کھلونے کے لئے آگیا تو دُکان کو کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے تھوڑ کر موبائل فونز اور نقدی چوری کرکے لے گئے تھے۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ایس پی لوئر سوات شاہ حسن کو جلد از جلد مقدمہ ٹریس کرنے کا حکم دیا، ایس پی لوئر سوات نے ڈی ایس پی سرکل کبل بادشاہ حضرت کے نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ کانجو انور خان اور پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔ پولیس نے ٹیم نے جدید سائسنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کرکے ملزم عبد الرحمان ولد خالد سکنہ چور بازار کانجو کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 6عدد موبائل فونز اور نقد رقم 50,000روپے برآمد کرلی۔
ترجمان سوات پولیس
590 total views, 2 views today