سوات، آل سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت الحاج زاہد خان منعقد ہوا ، اجلاس میں ہوٹلوں کو درپیش مسائل خصوصاً ہوٹلز سکیورٹی آرڈیننس کے اجراء سے پیدا شدہ صورتحال پر بحث کی گئی ، اجلاس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ مطلوبہ شرائط پر ہوٹل مالکان پہلے ہی عمل پیر اہے ، لیکن اس آرڈیننس میں بعض دفعات ناقابل عمل ہے اور ممکن نہیں ہے
جس کی واپسی لینے یااس میں ترمیم کرنا انتہائی ضروری ہے ، پولیس کاکام سکیورٹی ہے انتظامی اختیارات اور بغیر سرچ وارنٹ ہوٹل کے مہمانوں کی تلاشی قابل قبول نہیں ہے ، نیز اس آرڈیننس کے بیشتر دفعات آئین پاکستان کے خلاف ہے ، اگر ہمارے تجویز کردہ ترامیم واپس نہ لئے گئے تو اس کو چیلنج کیاجائے گا ، کیونکہ یہ ٹوارزم کی ترقی کے خلاف ہے ، نیز اڈہ ٹھیکیدار کی طرف سے ہوٹلوں میں آنیوالے مہمانوں کے گاڑیوں سے اڈہ ٹیکس کی وصولی بھی مسترد کردی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ بعض سرکاری آفسران اور فوڈ انسپکٹر پرچے کی دھمکی دیکر بھتہ وصول کرتے ہیں یا کھانے کی رقم کی وصولی پر پرچے درج کئے جاتے ہیں جس پر ان لوگوں کو خبردار کیاگیا ہے کہ اگر وہ اپنے کرتوتوں سے با زنہ آئے تو ان کاداخلہ بازار میں بند کیاجائے گا، اجلاس میں تمام ہوٹل مالکان کو خبردار کیاگیا کہ آنیوالے موسم میں ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کر ے گی لہٰذا وہ ایسے ہوٹلوں میں جمع ہونیوالے پانی ، خصوصاً غصل خانوں کے بالٹی ، لوٹے ، فلش اور واٹرٹینک کی خصوصی صفائی کریں اور پانی کو جمع نہ ہونے دیں ، ہوٹل مالکان نے وعدہ کیا کہ اگر بیرون ضلع رضا کار ڈینگی کی روک تھام کے لئے لوگوں کا علاج کرانے کوبندہ سواتع آئے گا تو ہرہوٹل میں ایک کمرہ مفت فراہم کیاجائے گا ، نیز برف کے کھیلوں کے آنیوالے آرمی کے مہمانوں کو تیس فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیاجائے گا ، اجلاس میں مطالبہ کیاگیاکہ حکومت کالام کی روڈ کی فوری تعمیر پر توجہ دیں اور ایشین بنک کی ڈھائی آرب روپے کی امداد کو صحیح طورپر استعمال کیاجائے ، نیز لنڈاکی سے مدین تک روڈ کی اپ گریڈیشن پر فوری توجہ دیاجائے ،اجلا سمیں سمیڈا سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ دائر شدہ درخواستوں پر جلد سے جلد کارروائی کرکے گرانٹ کی فراہمی یقینی بنائے ہوٹل مالکان نے ایسوسی ایشن کے فنڈ میں حیثیت کے مطابق کنٹری بیوشن کی یقین دہانی کرائی اور متحد رہنے کا عزم کیا اجلاس صدر کے شکریہ ادا کرنے کیساتھ ہی ختم ہوگیا۔
634 total views, no views today


