سوات(سوات نیوز)سیدوشریف پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث ملزم گرفتارسوزوکی سمیت مال مسروقہ اور آلہ قتل ٹوک برآمد.14-10-2021کو تھانہ سیدوشریف کے حدود شاہین آباد میں قتل کا ایک وقوعہ رونما ہوا تھا جس میں مسمی فضل تواب سکنہ خوازخیلہ کو نامعلوم وجوہات کے بناء پر نامعلوم ملزم/ملزمان نے چھریوں اور ٹوک کے ذریعے پے درپے گزارات سے انتہائی بے دردی، سفاکیت کے ساتھ قال کرکے نعش کو رہائیشی مکان کے ایک کمرہ میں بند چھوڑ کر ملزم/ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ وقوعہ کی خبر قرب و جوار مکینوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل کر ان میں انتہائی بے چینی، خوف و ہراس کے فضاء نے جنم لیا تھا۔مدعی فضل رحمان ساکن پیر بیلے خوازہ خیلہ کے مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف تھانہ سیدو شریف میں آیف آئی آر درج کی گئی تھی۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کو فوری طور پر نامعلوم ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے ڈی ایس اپی انوسٹی گیشن افسر زمان، ڈی ایس پی سیدو عالم زیب خان، ایس ایچ اُو سیدو شریف داور خان، انوسٹی گیشن آفیسر عبد اللہ خان اور جہان عالم پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی، تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطو ط کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد مشتبہ گان کو حکمت عملی کے ساتھ انٹاروگیٹ کئے، انٹاروگیشن میں شامل زمرود ساکن دارمئی کالاکوٹ حال کوکڑی نے بدوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کیا۔قاتل زمرود کے نشاندہی پر سرقہ شدہ سوزوکی گاڑی و دیگر اشیاء برآمد کر لی۔ وجہ عداوت تنازعہ زن ہے۔
ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی ٹیم کو اندھے قتل ٹریس کرنے پر شاباش دی اور توصیفی سند کے ساتھ ساتھ نقدانعام کا بھی اعلان کیا، چونکہ یہ ایک اندھا قتل تھا اور پولیس کے لئے ایک چیلنج تھا۔
ترجمان سوات پولیس
646 total views, 2 views today