مینگورہ،ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے عوامی شکایت پر محکمہ مال کے دو پٹواریوں (افتخارعلی اور سلیمان) کو ملازمت سے معطل کرکے پانچ پٹواریوں(فضل ہادی،محمد سلیم،محمداحسان،حضرت علی اور محمد خان) کے خلاف انکوائیری کا حکم دے دیا ۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سوات نے مذکورہ پانچ پٹواریوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرخوازہ خیلہ اور اسسٹنٹ کمشنرچاربا غ کوانکو ائری ٓفیسر مقر ر کردیا جو ان پٹواریوں کے خلاف تحقیقات کریں گے اور انکوائیری رپورٹ کے مطابق پھر ان پٹواریوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔مزید 12بااثر پٹواریوں کواپنے حلقہ جات سے تبدیل کر کے دوسرے حلقوں میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا،
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری ملازمین پر واضح کیا کہ سرکاری کام میں کوتاہی اور غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور سوات کے تمام سرکاری محکموں میں سزا و جزاء کا عمل جاری رہیگا ۔دریں ااثناڈپٹی کمشنر نے تمام اے سی صاحبان کو ہدایات جاری کی کہ وہ محکمہ مال کے تمام پٹواریوں کا ماہانہ جایئزہ رپورٹ اُن کو پیش کریں۔جس کی بناء پرسزا وجزا کا عمل جاری رہیگا۔ آج علی الصبح اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اشفاق خان نے سیدو شریف بازار کے چیکینگ کے دوران روڈ میں روکاوٹ ڈالنے والے ایک شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 283 PPC کے تحتFIR درج کیا۔
398 total views, no views today


