سوات(سوات نیوز)سوات کے حسین ترین وادیوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، وادی مہوڈنڈ اور شاہی باغ میں موسم سرما کی دوسری برفباری جاری ہے جہان پر قدرتی حسن کو چار چاند لگ گئے ہیں، سیاح حسین برفباری سے لطف اندوزہونے کیلئے ان وادیوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔
سوات کےحسین وادیوں میں برفباری کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے مینگورہ سمیت دیگر علاقوں میں سردی شروع ہوگئی ہےاور لوگوں نے گرم کپڑے نکال کر پہننے شروع کردیئے ہیں ۔
822 total views, no views today
Comments



