مینگورہ، نان رجسٹر پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کاروائی کرکے دو سکولوں کے رجسٹریشن کینسل کرکے جرمانہ لگادی گئے ۔ پرائیویٹ سکولز کے رجسٹریشن ضروری ہیں ، یہ بچوں کے مستقبل کا مسئلہ ہیں ، ایک شخص تیس بور کا پیستول بغیر لیسنس روڑ پر نہیں لاسکتا ، تو سیکنٹروں بچوں کے تعلیمی ادارے بغیر رجسٹریشن کیسے چلے گی ، ، اس لیے اُن کے خلاف ایکشن لینا بہت ضروری ہوگیا ہیں ، سیکورٹی انتظامات انتہائی ضروری ہیں کوتاہی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے کاروائی کی جائے گی ، مینگورہ میں دو اہم سکولوں پر تیس تیس ہزار روپے جرمانے لگائے گئے ،ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ سیکرٹری سوات ایجوکیشن بورڑ عمر حسین خان نے مختلف سکولوں کے خلاف کاروائی کرتے وقت میڈیا کو بتایا کہ ہمارے پاس اب آخری اپشن یہ ہیں کہ رجسٹریشن نہ کرنے والوں پرائیویٹ اداروں کے خلاف کاروائی کی جائے، ہمارے لوگ بغیر رجسٹریشن کے بڑے بڑے ادارے چلاتے ہیں جو بچوں کے مستقبل کے لیے مفید نہیں ، بچوں کی مستقبل کو داو پر لگانے والے سکول مالکان کے خلاف قانونی طریقی سے ایکشن لیا جائے گا ، ایک سال اور دو سال سے چلنے والے سکولوں کے خلاف کاروائی کے دوران جرمانہ لگا دے گئے ہیں ، سوات بورڑ کے چیرمین فضل رحیم اور سیکرٹری سوات بورڈ محمد جاوید کے ہدایات پر کاروائیاں تیز کردی ہیں ،کیونکہ کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دے جاسکتے کے غیر قانونی طور پر بڑے بڑے ادارے چلایا جائے تعلیم ہمارے بچوں کا بنیادی حق ہیں ، ان کیساتھ اس طرح سلوک کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،
786 total views, no views today


