اسلام آباد(ان لائن )آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ترین میچ آج دبئی میں کھیلاجارہاہے۔پاکستان کے کپتان بابراعظم ٹیم کے اہم ترین بلے باز ہیں۔قومی ٹیم کی فتح کا انحصار کپتان کی بیٹنگ پر ہی ہوتاہے۔ بطور کپتان اٹھائیس میچوں میں پندرہ جیتے اور آٹھ ہارے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم اپنی ٹیم کےاہم ترین بلے باز ہیں۔ بابراعظم نےکرس گیل کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزترین سات ہزاررنزکاریکارڈحال ہی میں توڑاہے۔بابراعظم نےاکسٹھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2ہزار204رنزسینتالیس کی بہترین اوسط سے اسکورکیے ہیں۔جس میں ایک سنچری اوربیس نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بابر اعظم کا بہترین اسکورایک سوبائیس رنزہے۔ایک سوچھیانوے ٹی ٹوئنٹی میچزمیں انہوں نےسات ہزارپچپن رنز چھیالیس کی اوسط سےبنائے۔جس میں چھ سنچریزاورانسٹھ ففٹیز شامل ہیں۔وہ دنیا کے دسویں اورپاکستان کے تیسرے بہترین ٹی ٹوئنٹی بیٹرہیں۔بطورکپتان بابراعظم نے اٹھائیس میچزمیں پندرہ جیتےآٹھ ہارے،پانچ غیر فیصلہ کن رہے
792 total views, no views today



